آزاد کشمیر انتخابات: 13 میں سے 7 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ 5، پی پی 2 پر کامیاب
میرپور: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبھر میں قائم 13 حلقوں پر ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
حلقہ ایل اے 1 میرپور 1کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے اظہر صادق 15427 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا اور یہاں پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری یاسر سلطان 11676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چودھری محمد سعید 9832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چودھری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری صہیب ارشد 13865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ سٹیشنز میں سے 115 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21573 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری پرویز اشرف 18406 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ سٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21210 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چودھری 11354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چودھری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار چودھری انوار الحق 25100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 میں سے 10 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1221 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 1174 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے اور یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم ووٹ 31080 لے کر جیت گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28509 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چودھری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ سٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چودھری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 207 پولنگ سٹیشنز میں سے 40 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے چودھری محمد یاسین 2613 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1255 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments