پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ خریدنے کا الزام
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ خریدے جانے کا الزام لگا دیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ندیم افضل چن کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم رہ چکے اور پارٹی کے سربراہ ہیں، ان کا کشمیر کو اچھا اور کشمور کو برا کہنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی پیپلزپارٹی کے خلاف مہم چلائی گئی، کراچی میں بہت سی ایسی سہولیات ہیں جو لاہور میں نہیں، بلاول بھٹو سے متعلق کسی وزیر کا بیان اپنا قد بڑھانے کی کوشش ہے۔
ندیم افضل چن نے کہا آزاد کشمیر کے لوگوں کو آٹا چاہئے آپ انہیں بسیں دے رہے ہیں، زراعت پنجاب حکومت کی ترجیح نہیں، بیڈ گورننس کی وجہ سے آدھا پنجاب ڈوب گیا ہے، آپ 50 سال سے حکمران ہیں، ہم اور کس سے سوال کریں؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments