پاکستان کی سعودیہ پر ڈرون حملوں کی مذمت، امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کردی، اشتعال انگیز حملے پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیئے۔

پاکستان نے برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرتا رہا ہے، پاکستان آئندہ بھی اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...