کوٹ ادو ڈکیتی، چوری کی 5 وارداتیں، شہری لٹ گئے

کوٹ ادو ڈکیتی، چوری کی 5 وارداتیں، شہری لٹ گئے

کوٹ ادو ڈکیتی، چوری کی 5 وارداتیں، شہری لٹ گئےاسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی ، زیورات، نقدی، موٹر اور بکریاں چوری

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں ایک ہی روز ڈکیتی اور چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موٹرسائیکل، سولر موٹر اور بکریوں سے محروم ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق ڈوگر کلاسرہ میں دو مسلح ڈاکو محمد راشد سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ نور والا پھاٹک کے قریب مدرسہ سے محمد طبیب ربانی کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ شادی خان منڈا میں زرعی رقبہ سے 65 ہزار روپے مالیت کی سولر موٹر جبکہ چک 144 ایم ایل احسانپور میں دو قیمتی بکریاں چوری کرلی گئیں۔ وارڈ نمبر 5 میں چار نامعلوم خواتین گھر میں داخل ہوئیں اور سیف الماری کا لاک توڑ کر تقریباً سات تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی لے اڑیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...