جی سی یونیورسٹی: الحاق شدہ کالجز کے سمسٹر امتحانات کے نتائج
آٹھویں سمسٹر میں 93.85 فیصد طلبہ کامیاب قرار، نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے اپنے الحاق شدہ پرائیویٹ کالجز کے اے ڈی پی، بی ایس، ڈی پی ٹی اور فارم۔ڈی پروگرامز کے آٹھویں اور چوتھے سمسٹر کے امتحانات کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آٹھویں سمسٹر کے امتحانات میں 33 شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 295 الحاق شدہ کالجز کے 12 ہزار 332 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 11 ہزار 14 کامیاب قرار پائے ۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 93.85 فیصد رہا۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم سے گزٹ نوٹیفکیشن پر دستخط کروائے ۔تقریب میں مختلف الحاق شدہ پرائیویٹ کالجز کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے شعبئہ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے بروقت نتائج کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments