پلس پراجیکٹ:افسروں کو روزانہ اہداف مکمل کرنے کا حکم
پلس پراجیکٹ:افسروں کو روزانہ اہداف مکمل کرنے کا حکم کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وانڈہ جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا کے سلسلے میں ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ روزانہ مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں اور سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پلس پراجیکٹ اراضی ریکارڈ کی بہتری اور عوام کو بہتر ریونیو سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدام ہے ، اس لیے اجرا کا عمل تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وانڈہ جات کا مقصد اراضی کی ملکیت کا درست تعین اور زمین سے متعلق تنازعات کا مؤثر حل ہے جبکہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس زمین کی ملکیت کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر صبا سحر، اے سی انعم اکرم، تحصیلداروں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments