آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کی ازسرنو جانچ کا فیصلہ، 35 مثالی گائوں منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنیکی ہدایت

آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کی ازسرنو جانچ کا فیصلہ، 35 مثالی گائوں منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنیکی ہدایت

انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دی جانے والی صنعتوں کی مرحلہ وار ری لوکیشن کے لیے جامع میپنگ کی جائے :کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے 15 روز بعد دوبارہ اجلاس طلب

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ری لوکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اس دوران کمشنر نے انڈسٹریل ری لوکیشن سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا اور شہری علاقوں میں فضائی آلودگی اور کیمیکل سے آلودہ ویسٹ واٹر خارج کرنے والی صنعتوں کی ازسرنو جانچ کا فیصلہ کرتے ہوئے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، لیبر اور انڈسٹریز کے متعلقہ محکموں کو جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دی جانے والی صنعتوں کی مرحلہ وار ری لوکیشن کے لیے جامع میپنگ کی جائے ، جبکہ متعلقہ محکمے آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کا مکمل ڈیٹا اور نقشہ بھی تیار کریں۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت اور ماحول کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، اس لیے مضرِ صحت صنعتوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے انڈسٹریل ری لوکیشن پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے 15 روز بعد دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔دریں اثنا کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مثالی گاؤں منصوبے سے متعلق جائزہ اجلاس بھی ہوا، جس میں فیصل آباد ڈویژن کے 35 مثالی گاؤں منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر نے واضح کیا کہ منصوبوں میں سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...