امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی کی کوشش مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
ایران: (دنیا نیوز) ایران کی مشترکہ فوجی کمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے خطے میں جاری تنازع میں مزید کشیدگی کا اقدام تصور کیا جائے گا۔
ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق القدس فورس ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے کسی بھی قسم کی دھمکی یا جارحانہ اقدام کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی دھمکی یا جارحانہ اقدام کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی، بحری ناکہ بندی کا ردعمل دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments