ڈی جی نادرا کی وفاقی محتسب ریجنل آفس انچارج سے ملاقات

ڈی جی نادرا کی وفاقی محتسب  ریجنل آفس انچارج سے ملاقات

ملتان (لیڈی رپورٹر،کورٹ رپورٹر)وفاقی محتسب اور نادرا کا عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق۔عوام کو فوری اور مفت انصاف فراہم کرنا پہلی ترجیح قرار ۔

نادرا کی ڈائریکٹر جنرل ناز شعیب نے وفاقی محتسب ریجنل آفس ملتان کے انچارج و کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ وفاقی محتسب کی منعقد ہونے والی کھلی کچہری میں نادرا کا ایک بااختیار نمائندہ بھی موجود ہوگا تاکہ شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی جائزہ لے کر ان کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس اقدام سے عوام کو بار بار دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی اور شکایات کے بروقت ازالے میں مزید بہتری آئے گی۔

ڈائریکٹر جنرل نادرا نے بتایا کہ ادارہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے ،جنوبی پنجاب سے نادرا کے خلاف وفاقی محتسب میں مختلف نوعیت کی تقریباً 700 شکایات موصول ہوئیں۔، جس میں شناختی کارڈ کا حصول ، بائیو میٹرک رجسٹریشن، سکسیشن سرٹیفکیٹ اور ب فارم کا حصول شامل ہیں ، ان پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 100 فیصد عملدرآمد مکمل کر لیا گیا ہے ۔ وفاقی محتسب ریجنل آفس ملتان کے انچارج ڈاکٹر محمد زاہد نے اس موقع پر کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان قریبی تعاون سے عوام کو مزید بہتر اور فوری خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وفاقی محتسب اور نادرا باہمی تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے عوامی مسائل کے فوری حل، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوام دوست اقدامات کے ذریعے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...