ای چالان میں کچھ ایشوز آرہے ہیں،ڈی آئی جی ٹریفک کااعتراف
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان میں کچھ ایشوز آرہے ہیں، 100 فیصد چیزیں بہتر نہیں ہیں، دہائیوں کا مسئلہ ہے بہتری آنے میں کچھ وقت لگے گا۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے آگاہی کی ضرورت بہت زیادہ ہے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ انتہائی اہم ہے ، شہر میں لین ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ٹریفک نظام کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے ، 60 فیصد موٹر سائیکلوں پرجعلی نمبرپلیٹس لگی ہیں، اس وقت 46لاکھ موٹرسائیکلیں موجود ہیں۔ کسی زمانے میں 9ہزار بسیں سڑکوں پر تھیں آج صرف 2ہزار ہیں البتہ رکشوں کی تعداد 3لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments