عبدالعلیم خان کا سکردو گلگت روڈ پر سیلاب سے متاثرہ پل کا معائنہ
عوام کی مشکلات دور ، بحالی کا کام جلد مکمل کیا جا ئے ،وزیر مواصلات کی ہدایت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سکردو گلگت روڈ پر سسی ہرامش عنصر کیمپ کے قریب سیلاب سے متاثرہ پل کا ہنگامی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانا ت اور جاری مرمتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ وفاقی وزیر نے آپریشنل عملے کو ہدایت کی کہ بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور اضافی بھاری مشینری لا ئی جائے تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں اور مقامی رہائشیوں کی تکالیف اور مشکلات کو کم کیا جا سکے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرا ئی کہ گلگت سکردو روڈ کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments