ملز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں :بلال سلیم
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ٹیکسٹائل ملز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر بلال سلیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ڈائریکٹر لیبر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور مقبول ٹیکسٹائل ملز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملز کو درپیش مختلف انتظامی اور لیبر سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مسائل کو قانون کے مطابق باہمی مشاورت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments