کامونکے :سیم نالے پڑے والا 100 فٹ کا شگاف پر، پانی کی سطح کم
کامونکے (تحصیل رپورٹر) چھجوکی کا ٹوٹنے والا بند مرمت کر دیا گیا، سلامت پورہ میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی ہو گئی۔
بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد سیم نالے میں طغیانی آ گئی تھی جس سے چھجوکی کے مقام پر 100فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑ گیا تھا۔ شگاف کے باعث سیلابی پانی شہری آبادی سلامت پورہ اور ٹبہ محمد نگر کی جانب بڑھ گیا، جس سے متعدد افراد کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کامونکے ڈاکٹر زرغونہ خالد سعید، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کامونکے ارباب عارف، سب انجینئر رانا عامر اسلم، رانا نوید اور دیگر متعلقہ ٹیموں نے دن رات محنت کرتے ہوئے آخرکار شگاف کو مکمل طور پر بند کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments