سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی، ایران نواز گروپوں نے سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
اس سے پہلے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا، عراق سے داغے گئے متعدد ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔
سینٹ کام کی عراق میں ایرانی حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق
ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے عراق میں ایرانی حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں جن میں ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 29, 2026
سینٹ کام کے مطابق یہ گروہ امریکی فورسز اور سعودی توانائی ڈھانچے پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے، ایران نواز گروہوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments