اسرائیل کے غزہ میں حملے جاری، مزید 4 فلسطینی شہید، 14 زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے، مجموعی تعداد 73 ہزار 333 ہو گئی۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی لاشیں اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں، تاہم ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں مسلسل حملوں کے باعث انہیں نکالنے سے قاصر ہیں۔

وزارت کے مطابق 11 اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد اب تک 1,207 افراد شہید، 3,914 زخمی جبکہ 803 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 73 ہزار 333 تک پہنچ گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...