ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے دیے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
رپورٹ میں امریکی فوج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائل روک لیے گئے ہیں، امریکی فورسز چوکس اور ہائی الرٹ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments