اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے ضلع صور میں ایک بار پھر بمباری

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع صور میں ایک بار پھر بمباری کرتے ہوئے سرحدی قصبوں مجدل زون اور المنصوری کو نشانہ بنایا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تازہ دھماکے اسی روز ان علاقوں اور بنت جبیل میں عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...