جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا
تہران: (دنیا نیوز) جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں تاہم امریکا کے ساتھ پانچ ماہ سے جاری جنگی کشیدگی اور پابندیوں کے باوجود ملک کی معیشت مکمل تباہی کا شکار نہیں ہوئی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 9 کروڑ 20 لاکھ سے زائد آبادی والا ایران دنیا کے بڑے تیل برآمد کنندگان میں شامل ہے، تہران کئی دہائیوں سے سخت معاشی پابندیوں کے باعث خود انحصاری کی پالیسی اپناتا آیا ہے۔
ایران نے تیل پر مکمل انحصار کم کرنے کے لیے زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کو فروغ دیا، جبکہ غیر رسمی تجارت، سرحد پار کاروبار، تیل کی غیر اعلانیہ ترسیل اور سمندری نیٹ ورکس نے بھی معیشت کو سہارا دیا۔
ماہرین کے مطابق ایران کی معیشت پابندیوں اور جنگی دباؤ کے باوجود اس لئے قائم ہے کیونکہ اس نے طویل عرصے میں متبادل تجارتی راستے اور داخلی پیداوار کا نظام تیار کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments