یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ

صنعاء: (دنیا نیوز) یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر این سی سی غزال پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق ٹینکر نے سعودی عرب کے خلاف اعلان کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی اور دی گئی وارننگز کو نظر انداز کیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے کے بعد آئل ٹینکر کو اپنا راستہ تبدیل کرکے واپس لوٹنا پڑا، حوثی گروپ سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری رکھے گا جو محاصرے اور کشیدگی بڑھانے کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...