ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ
نیویارک: (دنیا نیوز) ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔
امریکی افواج پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد سے زائد بڑھ کر 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، اس سے قبل منگل کو واشنگٹن کی جانب سے ایران پر فضائی حملے اچانک روکنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، جبکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر نظر رکھے ہوئے تھے۔
ایرانی حملے کی خبر کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 88 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments