گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
ایک بیان میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو پہلے والی صورتحال پر واپس لایا گیا تو ایران کی فتح مکمل نہیں ہوگی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بعض ممالک نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کیلئے جنوبی راستہ بنانے کی تجویز دی ہے، تاہم یہ اقدام اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے منافی ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments