پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس ، پنجابی ڈرامہ سخن دا وارث پیش

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس ، پنجابی ڈرامہ سخن دا وارث پیش

ماں بولی زبان سے ترقی کا سفر آسان،پنجابی کلچر بہت جاندار ہے :فیصل سلطان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ماں بولی زبان سے پیار اور فخر کرنا زندہ قوموں کا کام ہے ، ماں بولی زبان سے ترقی کا سفر آسان ہو جاتا ہے ، بہت سی اقوام نے اپنی ماں بولی زبان کے ذریعے سے ہی ترقی کی ،پنجابی زبان کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ سکندر اعظم کے دور میں راجہ پورس اور پھر رنجیت سنگھ کی شکل میں پنجاب کے لوگوں نے حکمرانی دیکھی ہے ، دلہ بھٹی بھی پنجابی زبان کا اور پنجابی کلچر کا بڑا کردار تاریخ میں ملتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ فیصل سلطان نے پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام سید وارث شاہ پر پنجابی ڈرامہ سخن دا وارث پیش کرنے کے موقع پر طلبہ سے پنجابی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق پرنسپل محمد سلمان، ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے ، طلبہ نے پنجابی کلچر کی عکاسی کرتے ہوئے لباس پہن کر مذکورہ عنوان کا ڈرامہ پیش کیا ، حاضرین محفل اور مہمان خصوصی نے طلبہ کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...