نئے ریونیو جنریٹنگ منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ
نئے ریونیو جنریٹنگ منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ سرکاری املاک کی میپنگ، لیز، نیلامی سے متعلق تفصیلی بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ہائی ویلیو سرکاری املاک اور ریونیو جنریٹنگ منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں ہائی ویلیو سرکاری املاک کی نشاندہی، ان کے مؤثر اور شفاف استعمال، ریونیو میں اضافے کے لیے جاری اقدامات اور نئے ریونیو جنریٹنگ منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری املاک کی میپنگ، لیز، نیلامی اور دیگر ریونیو بڑھانے کے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں ہائی ویلیو سرکاری املاک کو بروئے کار لا کر حکومتی آمدن میں اضافے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کو مزید تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سرکاری وسائل کے بہتر استعمال اور ریونیو میں اضافے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ہر ضلع میں زیر التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ، مقررہ اہداف کے مطابق پیش رفت کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ اجلاس میں نمایاں نتائج پیش کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments