جعلی شناختی کارڈ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

 جعلی شناختی کارڈ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کراچی(اے پی پی)ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ہفتہ وار انسداد جرائم و سکیورٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی اور انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق ایسٹ زون میں انسدادِ جرائم اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ گٹکا، ماوا، منشیات اور بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ نے جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈ ہولڈرز کی گرفتاری بھی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...