ڈی ایس پی وحید اسحاق خانزادہ کے تبادلے پر الوداعی تقریب
ڈی پی او اور ایس پی انوسٹی گیشن نے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا، یادگاری شیلڈ پیش
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مظفرگڑھ وحید اسحاق خانزادہ کے تبادلے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ اور ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی پی او اور ایس پی انوسٹی گیشن نے وحید اسحاق خانزادہ کی مختصر عرصہ تعیناتی کے دوران پیشہ ورانہ خدمات، دیانتداری، فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ وحید اسحاق خانزادہ نے مظفرگڑھ میں ذمہ داریاں انتہائی ایمانداری، اصول پسندی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ضلع مظفرگڑھ میں ہمیشہ ایک اصول پسند افسر کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ تقریب کے شرکاء نے بھی ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نئی تعیناتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments