دو اضلاع کو ملانے والی نئی ڈوئل کیریج وے کا افتتاح

دو اضلاع کو ملانے والی نئی ڈوئل کیریج وے کا افتتاح

جدید سڑک شہریوں کے لیے آمدورفت کو آسان بنائے گی،مرتضیٰ وہابمنصوبے پر 265.259 ملین روپے لاگت آئی،میئر کا تقریب سے خطاب

کراچی (این این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں مہر النساء اسپتال روڈ تا ناصر جمپ، ابراہیم حیدری کریک روڈ تک دو اضلاع کو ملانے والی نئی تعمیر شدہ ڈوئل کیریج وے کے اہم ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ایم این اے سید آغا سیف اللہ، ایم پی اے محمود عالم جاموٹ، پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری رؤف ناگوری، وائس چیئرمین جان عالم جاموٹ، سٹی کونسل کے اراکین سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضلع کورنگی میں مہر النساء اسپتال روڈ سے ناصر جمپ،ابراہیم حیدری کریک روڈ تک تعمیر ہونے والی جدید سڑک شہریوں کے لیے آمدورفت کو آسان، محفوظ اور تیز تر بنائے گی، یہ منصوبہ شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔میئر کراچی نے بتایا کہ منصوبے پر 265.259 ملین روپے لاگت آئی ہے جس کے تحت 1700 میٹر طویل اور 9.3 میٹر چوڑی جدید سڑک تعمیر کی گئی ہے، منصوبے میں جدید اسفالٹ، سب بیس اور ایگریگیٹ بیس کے مطابق اعلیٰ معیار کی تعمیراتی تکنیک استعمال کی گئی ہے تاکہ سڑک دیرپا اور پائیدار ثابت ہو،بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے 36 انچ قطر کی آر سی سی اسٹارم واٹر ڈرین لائن نصب کی گئی ہے جبکہ سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 18 انچ قطر کی آر سی سی پائپ لائن بھی بچھائی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...