ہپاٹائٹس خاموش قاتل ، مؤثر جدوجہد مشترکہ ذمہ داری ، گورنر
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، اس کے خلاف مؤثر جدوجہد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہپاٹائٹس کے خاتمے اور صحت مند پاکستان کا وڑن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور عوامی آگاہی سے ہی اس موذی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ انتقالِ خون، جراثیم سے پاک طبی آلات، صاف پانی اور حفظانِ صحت کے اصول ہپاٹائٹس سے مؤثر تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ علامات کا انتظار کیے بغیر فوری ٹیسٹ کروائیں، جلد تشخیص زندگی بچا سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments