ملزم کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل اٹارنی ودیگر کونوٹس

ملزم کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل اٹارنی ودیگر کونوٹس

جلد سماعت کی جائے ،وکیل ملزم،ایسی بھی کیا جلدی ہے ؟جسٹس میراں محمد شاہ ملزم نے افغان شہریوں کو بھی جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس جاری کیے ، سرکاری وکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس جاری کرکے درجنوں شہریوں کو سعودی عرب، دبئی، قطر اور دیگر ممالک بھجوانے کے مقدمے میں ملزم زین علی کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اگست کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس میراں محمد شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے درخواست کی کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست کی فوری سماعت کی جائے ۔

جسٹس میراں محمد شاہ نے وکیل سے استفسار کیا کہ ایسی بھی کیا جلدی ہے ؟ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ زین علی طویل عرصے سے جیل میں قید ہے ، اس لیے درخواست ضمانت کی جلد سماعت کی جائے ۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شہریوں کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس بنوا کر انہیں سعودی عرب، دبئی، قطر اور دیگر ممالک بھجواتا رہا ہے ۔ ملزم نے مبینہ طور پر افغان شہریوں کو بھی جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس جاری کیے ، جن کی بنیاد پر وہ پاکستان سے دیگر ممالک چلے گئے ۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا، لہٰذا زین علی کی ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...