سول ہسپتال کی ایمر جنسی میں اہم ادویات کی عدم دستیابی

سول ہسپتال کی ایمر جنسی میں اہم ادویات کی عدم دستیابی

ٹراما سنٹر کے داخلی راستے پر ناقص صفائی ، ڈی سی کا او پی ڈی میں اے سی بندش کا نو ٹس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، ٹراما سینٹر کے داخلی راستے پر صفائی کی ناقص صورتحال اور سیوریج کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں بعض ضروری تشخیصی ٹیسٹوں اور اہم ادویات کی عدم دستیابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ تمام ضروری ادویات اور تشخیصی سہولیات ہر وقت مریضوں کیلئے دستیاب ہونی چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ENT او پی ڈی میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ایئر کنڈیشنرز کی بندش اور مریضوں کیلئے بیٹھنے کی ناکافی سہولیات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دئیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...