بجوات روڈ ،نالہ ڈیک پر پل 15اگست تک مکمل کرنیکا حکم
صوبائی وزیر مواصلات اور سیکرٹری کا دورہ ، منصوبوں میں تاخیر پر اظہار تشویش
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ضلع سیالکوٹ میں جاری دو اہم پلوں کے تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ہائی ویز نارتھ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی ویز سرکل گوجرانوالہ، سپرنٹنڈنگ انجینئر مکینیکل، برج ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اور متعلقہ افسر بھی ہمراہ موجود تھے ۔دورے کے دوران سیالکوٹ سیدپور بجوات روڈ پر زیر تعمیر پل کا جائزہ لیا ۔ ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز سیالکوٹ نے بتایا کہ منصوبے کے تمام 30 پائلز، 8 پیئر کیپس اور 2 ابٹمنٹ کیپس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 9میں سے 7سلیب مکمل کئے جا چکے ہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اور سیکرٹری نے بڈیانہ چونڈہ ظفروال روڈ پر نالہ ڈیک کے مقام پر زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا۔
انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام 20پائلز، 36گرڈرز، 8پیئر کیپس اور 2 ابٹمنٹ کیپس مکمل ہو چکی ہیں جبکہ گرڈر لانچنگ کا کام جاری ہے اور سلیب ورک کا آغاز ہونا باقی ہے ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے دونوں منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسر وں اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام 15 اگست تک ہر صورت مکمل کر کے دونوں پل ٹریفک کیلئے کھولے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments