چناب میں 14بار 9لاکھ کیوسک سے زائد کے ریلے

چناب میں 14بار 9لاکھ کیوسک سے زائد کے ریلے

نیو خانکی بیراج سے گزشتہ سال سب سے بڑا 10لاکھ 82ہزار کیو سک پانی گزرا

وزیرآباد ،جامکے چٹھہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )دریائے چناب میں فلڈ فورکاسٹنگ 1920 میں انگریز دور حکومت سے شروع کی گئی اور 2026 تک 14بار 9لاکھ کیوسک سے زائد سیلابی ریلے ریکارڈ ہوئے اور یہ 100 فیصد جولائی کے آخری ہفتے سے لیکر ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران ہیں ، خانکی ہیڈ ورکس 1892 میں مکمل ہوا جبکہ اس کی تعمیر نو کرتے ہوئے 2013 میں ایشیا کا جدید ترین نیو خانکی بیراج شروع کیا گیا جس کو 2018 میں محکمہ انہار کے سپرد کر دیا گیا ۔خانکی ہیڈورکس پر کئی مرتبہ پانی کا اخراج 10لاکھ کیوسک کو تجاوز کیا۔نئے جدید 64 دروازوں سے پانی کی مکمل لیکج ختم کی گئی8 لاکھ کے بجائے خانکی ہیڈورکس کی نئی گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہوئی جبکہ 2014 میں ساڑھے 10 لاکھ کیوسک اور گزشتہ سال 10 لاکھ 82 ہزار کیوسک کے بڑے سیلابی ریلوں کو گزار نے پر ایریگیشن اور فلڈ فورکاسٹنگ کی جانب سے نیو خانکی بیراج کی ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی ۔ ایگزیکٹو انجینئر نیو خانکی بیراج عدیل انجم نے بتایا کہ چند برس سے بھارت نے آبی دہشت گردی کو مسلسل جاری رکھا ہوا ہے ،پیشگی اطلاع کے بغیر زیادہ مقدا ر میں پانی چھوڑ نے سے نا قابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...