تنور مالکان نے روٹی 20، نان 40روپے کا کر دیا

تنور مالکان نے روٹی 20، نان 40روپے کا کر دیا

حکو مت آٹا سستا کر ے تو روٹی کی قیمت کم کر دینگے :نان بائیوں کا موقف

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم تنور مالکان نے 20 روپے میں فروخت کرنا شروع کر دی ، پشاوری روٹی 35 روپے جبکہ نان 40 روپے پر پہنچ چکا ۔قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں روٹی جیسی بنیادی ضرورت بھی غریب کی پہنچ سے دور کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کا فوری نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔دوسری جانب نان بائیوں نے قیمتوں میں اضافے کا ملبہ آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر ڈال دیا ،تنور مالکان کا کہنا ہے کہ بازار میں آٹا شدید مہنگا ہو چکا ،15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 روپے سے بڑھ کر 2200 روپے تک جا پہنچی ہے ۔ ان کا موقف ہے کہ اگر حکومت آٹے کی قیمتوں میں کمی لائے اور انہیں سستا آٹا فراہم کرے تو وہ بھی فوری طور پر روٹی کے ریٹ کم کر دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...