ڈپٹی کمشنرکا سول لائن میں زیر تکمیل اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہ

ڈپٹی کمشنرکا سول لائن میں زیر تکمیل  اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا سول لائن میں زیر تکمیل اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر نے اربن کوریڈور میں فوڈ سٹریٹ، پارکنگ ایریا، سٹریٹ لائٹس اور منصوبے کے دیگر تزین وآرائش و تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کے تزین وآرائش کے تما م کا م مکمل ہونے چاہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کے باقی ماندہ کاموں کی موئثر ما نیٹر نگ کر کے اسے فوری پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے ستھرا پنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ اربن کوریڈور میں روزانہ کی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد، سی اومیونسپل کمیٹی مبشر کلیم گلِ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان اور ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب سید مرتضیٰ بھی مو جود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...