ملک سے جلد پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا ئیگا،وزیرمملکت برا ئے صحت

ملک سے جلد پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا ئیگا،وزیرمملکت برا ئے صحت

2025میں پولیو کیسز31، رواں برس 3رپورٹ ہوئے ، عائشہ رضا پولیو بارے آزاد نگران بورڈ کا اجلاس،دنیا بھر میں مرض کے خاتمے کی کوششوں کا جائزہ

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے سلسلے میں منعقدہ آزاد نگران بورڈ (آئی ایم بی) کے اجلاس میں کہا ملک میں پولیو وائرس کی منتقلی کو ہر صورت روک کر اس مرض کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا ئیگا ۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق، بلوچستان کے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، پنجاب کے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سندھ کے چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے کی ۔آزاد نگران بورڈ، گلوبل پولیو اریڈیکیشن انیشی ایٹو نے اجلاس کے دوران دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کا جائزہ لیااور خصوصی توجہ پاکستان اور افغانستان، پر مرکوز رہی ۔ ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا گزشتہ ایک برس کے دوران وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ اب صرف ایک پروگرام کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ پورے حکومتی نظام کا مشترکہ مشن ہے ۔ عائشہ رضا فاروق نے بتایا 2024 میں 74 کیسز کے مقابلے میں 2025 میں یہ تعداد کم ہو کر 31 رہ گئی جبکہ رواں برس اب تک صرف تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیو وائرس کا دائرہ اب محدود ہو چکا ، یہ زیادہ تر جنوبی خیبر پختونخوا کے مشکل علاقوں تک سمٹ گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...