میلادالنبیؐ سے قبل مسائل کے حل کا لائحہ عمل تیار،میئر

میلادالنبیؐ سے قبل مسائل کے حل کا لائحہ عمل تیار،میئر

کورنگی نمبر 5پر تعمیر ہونے والے فلائی اوور کو 15 اگست کو کھول دیا جائے گااضلاع میں کاموں کے لیے 20کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کردیے ،مرتضیٰ وہاب

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے موقع پر شہری سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنانا صرف سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے اور کوشش کی جائے گی کہ بارہ ربیع الاول سے قبل شہری مسائل کو حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوبلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں واقع کونسل ہال میں ماہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فواد غفار سومرو، واٹر کارپوریشن کے سی ای او احمد علی صدیقی، واٹر کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان، سٹی کونسل کے اراکین، علماء کرام، مشائخ عظام اور منتظمین جلوس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ کورنگی نمبر 5 پر تعمیر ہونے والے فلائی اوور کو 15 اگست کو کھول دیا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 20 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں تاکہ تمام اضلاع میں فوری طور پر کام کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے بابرکت موقع پر ختمِ نبوتؐ چوک کی ازسرنو تعمیر، تزئین و آرائش، خوبصورتی، خصوصی روشنی اور اطراف کی صفائی کے جامع انتظامات کیے جائیں گے تاکہ یہ مقام مذہبی عقیدت، احترام اور شہر کی خوبصورتی کی بہترین علامت بن سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...