علماء کرام کا مذہبی ہم آہنگی،بھائی چارہ فروغ دینے کا عزم
کمشنر کی زیرصدارت اجلاس،اشتعال انگیز تقاریر سے گریزکی اپیلامید ہے علما چہلم،ربیع الاول پر ہم آہنگی برقرار رکھیں گے ،حسن نقوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں پیر کو مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی آزاد خان اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام اور مذہبی رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرہ میں بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔شرکاء نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ علماء کرام اپنی تقریروں میں محبت اور روای داری کا مظاہرہ کریں گے اور ایسی تقریروں سے گریز کریں گے۔
جن سے دوسروں کی دل آزاری ہو سکتی، آپس میں محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نیکی خلوص دل سے کوشش کریں گے ،دوسرے مسالک کے اکابرین کا احترام کریں گے ۔کمشنر نے امید ظاہر کی تمام مکاتب کے علما کرام ،مذہبی رہنما اور مصنفین چہلم اور ماہ ربیع الاول پر ہم آہنگی کو برقرار رکھیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ رواداری اخوت اور محبت کا مظاہرہ کریں ۔ایڈیشنل آئی جی پولیس نے بھی علما کرام سے آپس میں بھائی چارہ برقرار رکھنے اورمحبت اور روا داری کا مظاہرہ کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments