ایرانی وفد کا دورہ کامسیٹس ، تعلیمی و سائنسی تعاون کے فروغ پر اتفاق
صرف ای فائلنگ سسٹم سے سالانہ 30 لاکھ سے زائد صفحات کی بچت کی ، ریکٹر کامسیٹس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ڈپنی منسٹر ڈاکٹر سید مہدی ابطحی فروشانی کی سربراہی میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تعلیمی و سائنسی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ، وفد نے ریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمرسے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا ۔ریکٹر نے بتایا کہ صرف الیکٹرانک فائلنگ سسٹم کے ذریعے سالانہ تیس لاکھ سے زائد صفحات کی بچت ممکن بنائی ۔ انہوں نے ایرانی طلبہ کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں دستیاب سکالرشپ سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرفروشانی نے شاندار میزبانی پر کامسیٹس یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اقدامات کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے مابین ادارہ جاتی روابط کے فروغ سے سائنسی تحقیق، اختراع، علمی تبادلے اور ریجنل اکیڈمک پارٹنر شپ کو مزید تقویت ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments