سیکٹر ایف 14،15کے الاٹیز کو 6ماہ میں قبضہ دیا جا ئیگا ، سیکرٹری ہا ؤسنگ
محمد محمود کی زیر صدارت اجلاس ، لائف سٹائل ریذ یڈنسی پر کام شروع کرنیکی ہدایت
اسلام آباد ( دنیارپورٹ ) سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ سیکٹر F-14/15 میں مرحلہ وار چھ مہینے میں پلاٹس کا قبضہ فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف جی ایچ اے سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری نے ہدایت کی کہ لائف سٹائل ریذیڈنسی منصوبے پر ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کیے جائیں جبکہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی مکمل شفافیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق منعقد کی جائے ۔ بعد ازاں سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سیکٹر F-14/F-15، G-14 مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ سیکٹر F-14/F-15 میں رواں سال کے اختتام تک کلیئر ہونے والے علاقوں کے الاٹیز کو مرحلہ وار چھ مہینے کے بعدقبضہ دینے کا آغاز کیا جائے گا جبکہ آئندہ تین سال میں پورے منصوبے کے تمام الاٹیز کو قبضہ فراہم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے ، غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments