پمز میں ایمر جنسی سینٹر کو جلد مکمل کیا جا ئے ،وزیر صحت

پمز میں ایمر جنسی سینٹر کو جلد مکمل کیا جا ئے ،وزیر صحت

مصطفی کمال کا دورہ پمز،زیر تعمیر منصوبہ کاجائزہ ،جلد فعال کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال نے گزشتہ روز پمز ہسپتال میں نو تعمیر شدہ ایمرجنسی سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تکمیل کے آخری مراحل میں موجود 200 بیڈز پر مشتمل نئے ایمرجنسی سینٹر کا جائزہ لیا۔ مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ عمارت کی صفائی، فنشنگ اور تمام تکنیکی امور کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ نئے ایمرجنسی سینٹر کا جلد فعال ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر کے عوام کے لیے کھولا جائے اور اس کے پی سی فور کی تکمیل کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے ۔ وزیرِ صحت نے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے تعاون سے قائم کردہ پیڈیاٹرک ایمرجنسی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...