ورکرز کے تمام مسائل حل کرینگے ،سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف

ورکرز کے تمام مسائل حل کرینگے ،سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف

ذ والفقار احمد کا گوٹھ ماچھی صادق آبادمیں ایف ایف سی ورکرز کنونشن سے خطاب محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہاؤسنگ کالونی تعمیر کرنیکا اعلان

  اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذ والفقار احمد نے گوٹھ ماچھی، صادق آباد میں منعقدہ ایف ایف سی ورکرز کنونشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوںنے کہا ہم وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی، چودھری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری ندیم اسلم چودھری کی ہدایت پر ورکرز کے مسائل سننے کیلئے آ ئے ہیں ،ہم یقین دلاتے ہیں کہ ورکرز کو درپیش تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے جدید طرز کی سٹیٹ آف دی آرٹ ہاؤسنگ کالونی تعمیر کی جائے گی، ورکرز ویلفیئر فنڈ میں شفافیت، میرٹ، جوابدہی اور خوش اسلوبی سے خدمات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی ہے ۔ اس موقع پر ناصر باجوہ، صدر سی بی اے یونین ایف ایف سی نے تمام یونین عہدیداران اور ورکرز کی جانب سے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد کا کنونشن میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...