مون سون‘ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس
مون سون‘ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس تمام ضروری مشینری، آلات ہر وقت فعال حالت میں رکھے جائیں
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت مون سون کے تناظر میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممکنہ سیلاب، مون سون بارشوں، ہِل ٹورنٹس اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا عمران علی باجوہ، ایکسیئن ایریگیشن علی رضا اور ریسکیو 1122کے انچارج علی حسین نے ڈپٹی کمشنر کو ممکنہ سیلابی صورتحال، مون سون بارشوں، ندی نالوں، نہروں اور دریاں کی موجودہ صورتحال، نکاسی آب، صفائی کے انتظامات، ریسکیو اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ریسکیو 1122، واسا، میونسپل کمیٹیز، ایریگیشن اور دیگر ادارے باہمی روابط اور مثر کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مثر ردِعمل یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضروری مشینری، آلات اور ریسکیو وسائل ہر وقت فعال حالت میں رکھے جائیں، فیلڈ ٹیموں کو الرٹ رکھا جائے اور ممکنہ سیلاب یا شدید بارشوں کی صورت میں متاثرہ علاقوں میں فوری رسائی اور بروقت امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments