ڈی پی او سرگودھا کی کھلی کچہری ،مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں

ڈی پی او سرگودھا کی کھلی کچہری ،مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 جہاں انہوں نے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ،ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنا اور پولیس سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ہر درخواست پر قانون کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...