کھرڑیانوالہ :سابقہ رنجش پرفائرنگ، نوجوان زخمی

 کھرڑیانوالہ :سابقہ رنجش پرفائرنگ، نوجوان زخمی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی پر شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ میں امداد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اس کے بیٹے کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اس پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...