واسا منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیزکرنے کی ہدایت

واسا منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیزکرنے کی ہدایت

شہریوں کو بہتر سیوریج اور نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح:ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت واسا فیصل آباد کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میںمنیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے وزیراعلیٰ پیکیج اور پی ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے شہر میں جاری واسا منصوبوں پر کام کی رفتار  تیز کرنے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار، شفافیت اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں کیونکہ شہریوں کو بہتر سیوریج اور نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے یقین دہانی کرائی کہ واسا کے زیر انتظام تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیے جائینگے اور مکمل ہونیوالی سکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام کنٹریکٹرز کو تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنیکی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...