گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون تلہ گنگ میں سولر سسٹم نصب
سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،ڈی سی سارہ حیات
تلہ گنگ ( نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ میں سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد اخلاق، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سکولوں میں سولر سسٹمز کی تنصیب سے بجلی بلا تعطل دستیاب ہو گی۔ جس سے تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور سرکاری وسائل کی مؤثر بچت ممکن ہوگی۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی معیاری تعلیم اور بہترین تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 28 سکولوں میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے سولر سسٹمز نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ 3 سکولوں میں تنصیب کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments