نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد نے واپڈا ہاؤس کا دورہ

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد نے واپڈا ہاؤس کا دورہ

وفد کو پانی اور پن بجلی کے وسائل کی ترقی کیلئے واپڈا منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد نے واپڈا ہاؤس کا دورہ کیا۔ وفد کو پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کی ترقی کیلئے واپڈا منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران وفد کو پاکستان کی واٹر، فوڈ اورانرجی سکیورٹی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، پانی کی اہمیت کے مختلف پہلوؤں، بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال اور قومی ترقی میں واپڈا کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ واپڈا دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت پانی اور پن بجلی کے متعدد بڑے پراجیکٹ تعمیر کررہا ہے ۔ یہ منصوبے مکمل ہونے پر پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں تقریباً 10 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی نیشنل گرڈ میں کم و بیش 10 ہزار میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی بھی شامل ہو گی۔بریفنگ کے بعد باہمی گفت و شنید کی نشست میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے موسمیاتی تبدیلیوں اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی وجہ سے پاکستان کی واٹر سکیورٹی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...