سکولوں میںغیرنصابی سرگرمیاں لازمی قرار
سکولوں میں صبح کی دعا کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنایا جائے گا، طلبہ میں حب الوطنی اور شہری ذمہ داری کیلئے مختلف غیر نصابی سرگرمیاںمنعقد کرانا بھی لازمی ہوگا’’مرکۂ حق‘‘پر خصوصی آگاہی لیکچرزدئیے جائیں،جن سے طلبہ کو شہری ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے :چیف ایگزیکٹو آفیسرزکو فوری عملدرآمد کی ہدایات
لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے نیا مراسلہ جاری کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز) کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں صبح کی دعا کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ طلبہ میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور شہری ذمہ داری کے فروغ کیلئے مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی لازمی ہوگا۔ سکولوں میں بزمِ ادب اور دیگر ہم نصابی پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ میں قومی شعور اور مثبت سماجی اقدار کو فروغ دیا جا سکے ۔محکمہ نے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ \\\"مرکۂ حق\\\" کے موضوع پر خصوصی آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے ، جن کے ذریعے طلبہ کو قومی تاریخ، اتحاد اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے ۔مراسلے میں نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو مراسلے پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے ، جبکہ سی ای اوز (ڈی ای اے ) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ احکامات فوری طور پر تمام سکول سربراہان تک پہنچائیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مراسلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اضلاع سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments