غیر قانونی کمرشلائزیشن: ایک سال میں 7 کروڑ 35 لاکھ وصول

غیر قانونی کمرشلائزیشن: ایک سال میں 7 کروڑ 35 لاکھ وصول

ڈی جی ایف ڈی اے کی زیرصدارت اجلاس، ریونیو اہداف کیلئے مہم تیز کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 35 لاکھ روپے کے کمرشلائزیشن چارجز وصول کیے گئے ، جن میں اپریل، مئی اور جون کے آخری تین ماہ کے دوران 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کی ریکوری بھی شامل ہے ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون افنان سعید سندھو نے غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف جاری مہم، مختلف کارروائیوں اور وصول کیے گئے واجبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کمرشلائزیشن چارجز کی حوصلہ افزا وصولی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پراپرٹی مالکان کے

خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ رواں مالی سال کے دوران ریونیو اہداف مزید بہتر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔ رہائشی جائیدادوں کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو بروقت سہولت فراہم ہو اور تمام معاملات قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ کمرشلائزیشن کے معاملات میں غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں اور سرکاری پالیسی و قواعد پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،فیلڈ افسران باقاعدگی سے نگرانی اور معائنہ جاری رکھیں، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کرکے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...