کمشنر عمران حامد کا ساندل کالج کا دورہ، متعدد منصوبوں کا افتتاح

کمشنر عمران حامد کا ساندل کالج کا دورہ، متعدد منصوبوں کا افتتاح

پبلک سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح: مشنر،پودا بھی لگایا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ساندل کالج کا دورہ کرکے بوائز اور گرلز سیکشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج میں حفظِ قرآن کلاسز اور ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا، جبکہ کالج کے سابق طالب علم اور پاک فوج کے شہید کیپٹن کی خدمات کے اعتراف میں ان سے منسوب ‘‘شہید چوک’’ کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب میں شہید کیپٹن کے والدین بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ پبلک سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ڈویژن کے تمام پبلک سکولوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کرکے طلبہ سے گفتگو کی، ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور تعلیمی معیار کے بارے میں دریافت کیا۔بعد ازاں کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ساندل کالج کو ڈویژن کا ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت کالج کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان، مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور بورڈ آف گورنرز کے ارکان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...