ریڑھیاں کھڑی کرکے سڑک بند کرنیوالے تین افراد گرفتار
پولیس نے سبزی منڈی کے قریب کارروائی کی ،الگ الگ مقدمات بھی درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے سڑک بلاک کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا، جو ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments